Thursday , March 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / قذافی اسٹڈیم میں رونقیں واپس ‘فائنل کی تیاریوں کا آغاز

قذافی اسٹڈیم میں رونقیں واپس ‘فائنل کی تیاریوں کا آغاز

لاہور۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) قذافی اسٹیڈیم کے مرجھائے ہوئے پھول کھل اٹھے  ہیں کیونکہ 5مارچ کو پی ایس ایل فائنل کیلئے اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش شروع ہوگئی ہے اوروکٹوں کی تیاری کیساتھ ساتھ گھاس کی کٹائی کا کام بھی تیز کردیا گیا ۔ چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے ۔ قذافی سٹیڈیم میں فائنل کا انعقاد جوکھم بھرا  ہے لیکن سکیورٹی اداروں پر پورا بھروسہ ہے  اورمیچ کامیابی سے ہوگیا تو مثبت تاثر کے ساتھ انٹر بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار نے کہاپاکستان سوپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد جوکھم بھرا ضرور ہے لیکن ہم نہ تو دہشتگردوں کے ہاتھوں بلیک میل ہونگے اور نہ ہی ان کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے ۔ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں پر پورا بھروسہ ہے جو بیرونی کھلاڑیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے ۔انہوں نے کہا فائنل ہر صور ت لاہور میں ہی ہو گا اور اگر یہ ہو گیا تو اس سے نا صرف دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر جائے گا بلکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا فائنل میچ کا لاہور میں ہونا بڑا اہم اور خوش آئند ہے جس سے آئندہ بھی عالمی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ 50 سے زائد بیرونی کھلاڑی پاکستان آنا چاہتے ہیں جنہیں بھر پور سکیورٹی فراہم کی جائے گی جس کیلئے پی سی بی کو حکومت، پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس سمیت تمام سکیورٹی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو جائے گی تاہم ابھی سے پاسز کے لئے فون کالز آ رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT