Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / قذافی اسٹیڈیم میں پاک۔سری لنکا ٹوئنٹی 20 مقابلہ

قذافی اسٹیڈیم میں پاک۔سری لنکا ٹوئنٹی 20 مقابلہ

کولمبو۔9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ سری لنکا نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کی باضابطہ منظوری دیدی جس میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی میچ بھی شامل ہے۔ 28 ستمبرسے 29 اکتوبر تک دونوں ٹیمیں دوٹسٹ، پانچ ونڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔ 29 اکتوبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹسٹ، پانچ ونڈے اور تین ٹوئنٹی20 میچز کی سیریز کی منظوری دی ہے ، جس کے مطابق 6 تا 9 اکتوبر تک پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹسٹ فلڈ لائٹس میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کی میزبانی کرچکاہے۔ تفصیلات کے مطابق 28 ستمبر سے ابوظہبی پاکستان سری لنکا کے پہلے ٹسٹ کا میزبان ہوگا۔ دوسرا ٹسٹ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گلابی گیند سے مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ 13 اکتوبر کو پہلا ونڈے دبئی ہی میں ہوگا۔16اور 18 اکتوبر کو دوسرے اور تیسرے ونڈے کا میزبان ابوظہبی ہوگا جبکہ 20 اور 23 اکتوبر کو دو ونڈے شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔26اور 27 اکتوبر کو ابتدائی دو ٹوئنٹی مقابلوں کا میزبان دبئی ہوگا جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 9 سال بعد سری لنکائی ٹیم تیسرا ٹونٹی20 میچ کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT