Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / قرآنک ورسس گائیڈ کی دفتر سیاست میں تقریب رسم اجرائی

قرآنک ورسس گائیڈ کی دفتر سیاست میں تقریب رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : قرآنک ورسس آسان انگریزی میں ڈاکٹر محمد فصیح الدین علی خاں ( لندن برطانیہ ) کی مرتب کردہ گائیڈ کی تقریب رسم اجرائی دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کل 13 جنوری شام 4-30 بجے زیر صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مفتی صادق محی الدین فہیم ہوں گے ۔ اس کتاب میں قرآنی آیات کے حوالہ جات کو طلباء ، نوجوانوں اور سرپرستوں کی روزمرہ زندگی میں کام آنے والے باتوں کو سمجھایا گیا ۔ تقریب رسم اجرائی میں شرکت کی جناب میر شجاعت علی جنرل منیجر سیاست نے اپیل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT