Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / قرآنی آیات اور احادیث کا انگریزی ترجمہ

قرآنی آیات اور احادیث کا انگریزی ترجمہ

مرتبہ پروفیسر سیدہ فاطمہ منزلت کی کتاب ، جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجرائی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر سیدہ فاطمہ منزلت جو ایم ایس سی ( باٹنی ) گولڈ میڈلسٹ ہیں بیرونی ممالک سعودی عربیہ ، لیبیا اور ڈنمارک میں بہ حیثیت پروفیسر تدریسی خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ قرآن کی آیات اور احادیث کو عربی کے ساتھ اس کا انگریزی ترجمہ کرتے ہوئے شائع کیا ہے ۔ یہ کتاب نہایت معلوماتی اور بے حد مفید ہے ۔ اس کی رسم اجرائی دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں انجام دی گئی ۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں نے پروفیسر منزلت کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وہ سائنس اور اسلام پر مختلف سمینارس اور کانفرنس میں بہترین مقالے پیش کرچکی ہیں ۔ مذہب اسلام کی معلومات کا ذخیرہ رکھتی ہیں ۔ یہ ان کی بہترین کوشش ہے جس کے ذریعہ ملت کے نونہال بالخصوص اسکول اور کالج کے طلبہ جو انگلش میڈیم سے پڑھ رہے ہیں یہ کتاب مفید ہے ۔ اس سے بھر پور استفادہ کریں ۔ اس موقع پر جنرل منیجر سیاست جناب میر شجاعت علی اور کیرئیر کونسلر ایم اے حمید موجود تھے ۔ پروفیسر فاطمہ منزلت کی یہ کتاب Invocation ان دی لائف ان قرآن اینڈ سنت کی دفتر سیاست کے علاوہ ہمالیہ بک اسٹالس ، اہم بک اسٹالس کے تمام شاخوں پر دستیاب ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT