Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قرآن مجید ، انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے

قرآن مجید ، انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے

ناگرکرنول /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قرآنی تلعیمات میں بے سہاروں کی مدد کرنے اور انسانی ہمدردی کا درس ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ناگرکرنول مسٹر مری جناردھن ریڈی نے کیا ۔ رضائے مصطفی بیت المال اور انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے مشترکہ زیر اہتمام مستقر ناگرکرنول کے مسجد محفوظ بن محفوظ کے احاطے میں زیر صدارت جناب الحاج محمد عبدالرحیم صدر بیت المال ’’ میگا ہیلت کیمپ ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریت ہوئے مری جناردھن ریڈی نے کہا کہ آج کے اس مہنگائی کے اس دور میں ایک غریب دواخانوں کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہے ۔ ایسے حالات میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام خوش آئند ہے ۔ انہوں نے ایریا ہاسپٹل ناگرکرنول ایک سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل میں تبدیل کرنے کا تیقن دیتے ہوئے ہر فرد کو سال یا چھ ماہ میں ایک مرتبہ ضرور پورے جسم کی تشخیص کروانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرض کے ابتدائی مراحل کے دوران تشخیص سے لاپرواہی کے سبب بعض لوگ بڑے بیماریو ںکا شکار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے رضائے مصطفی بیت المال کی جانب سے ایمبولنس کی خریدی میں 50 فیصد اخراجات برداشت کرنے کا تیقن دیا ۔ سرپرست بیت المال جناب الحاج محمد عبدالحفیظ خان نقشبندی القادری نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ 1990 میں رضائے مصطفی بیت المال کی قیامت عمل میں لایا گیا ۔ سرمایہ کے سبب اب صرف مسلمانوں کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا لیکن آئندہ بلا لحاظ مدہب و ملت عام لوگوں کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ نائب صدر بیت المال کمیٹی جناب محمد عبداللہ خان نے کہا کہ رضائے مطصفی بیت المال کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ٹیلرنگ سنٹر کے قیام کے ذریعہ مسلم خواتن کو مفت ٹیلرنگ کی تربیت دی جارہی ہے اور تربیت کی تکمیل کے بعد ایک عدد سیونگ مشین فراہم کئے جانے کیلئے کمیٹی اجلاس میں طئے کیا گیا ہے تاکہ غریب مسلم خواتین خود مکتفی ہوسکیں ۔ اس کے علاوہ بیت المال کے ذریعہ غریب و نادار مسلم لڑکیوں کی شادیوں میں مالی تعاون اور لاوارث و غریب میتوں کی تدفین کا کام بھی جاری ہے ۔ صدر نشین نگر پنچایتناگرکرنول مسٹر وی موہن گوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے ادارے ایسے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنا وقت کا تقاضہ ہے ۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایم چینیا نے کہا کہ انہوں نے اب تک 1600 میڈیکل کیمپوں میں شرکت کی لیکن پہلی بار انہیں انتہائی خوشی محسوس ہوئی کہ یہ کیمپ ایک مسجد کے احاطے قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں بی پی ، شوگر امراض چشم ، امراض نسواں ، امراض اطفال کے ساتھ ساتھ امراض قلب سے مراثرہ افراد کیلئے ای سی جی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ڈی ایس پی ناگرکرکونل مسٹر پوین کمار نے کہا کہ سوشیل ویلفیر کے کاموں میں ہمیشہ ان کا بھرپور تعاون رہے گا ۔ اس میگا ہیلت کیمپ میں تقریباً 2000 افراد نے مختلف شکایتوں پر مبنی مفت تشخیص کرواتے ہوئے مفت ادویات حاصل کیں ۔جبکہ امراض چشم کے 20 افراد کو آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جن کا 20 نومبر کو ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر میں آنکھوں کا مفت آپریشن کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں ٹی آر ایس کے ریاستی قائد جکا رگھونندن کا معائنہ کیا گیا جن کا 20 نومبر ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر میں آنککھوں مفت آپریشن کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں ٹی آر ایس کے ریاستی قائد جکا رگھونندن ریڈی ، انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے ڈاکٹرس ،ڈاکٹر رمیش چندرا ، ڈاکٹر نوین کمار ، ڈاکٹر سگنا ، ڈاکٹر پرینکا ، ڈاکٹر روی شنکر کے علاوہ رضائے مصطفی بیت المال کے ذمہ داران جناب شیخ مسعود ، جناب شیخ یعقوب بن عثمان باوزیر ، جناب محمد سعادت شریف ، جناب شیخ فرید احمد فرید ، جناب محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری ، جناب محمد فضل احمد خان ، صدر وقف منیجنگ کمیٹی ناگرکرنول جناب ناصر محی الدین ٹی آر ایس قائدین جناب محمد حنیف ، جناب محمد حبیب الرحمن ، غوث محی الدین ، حبیب خان ، عبدالرحمن قریشی ، جناب محمد عبدالمجید خان کے علاوہ مسلمانوں نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT