Saturday , September 23 2017
Home / مذہبی صفحہ / قرآن مجید معہ تفسیر کی فراہمی

قرآن مجید معہ تفسیر کی فراہمی

جناب سید سلیم

جناب ابو محمد مصلح رحمۃ اللہ علیہ کی قرآن مجید معہ ترجمہ ، تفسیر مع لغات القرآن کے ساتھ جناب میر عظمت علی (مانصاحب ٹینک ) نے شائع کی ہے ۔ الحمدﷲ اس کی تین جلدیں ابھی تک شائع ہوچکی ہیں ۔ پہلی جلد۱۹۳۷ء ، دوسری جلد ۲۰۱۴ء اور تیسری جلد ۲۰۱۵ ء میں شائع ہوئی اور جناب میر عظمت علی قرآن مجید (اردو ترجمہ و تفسیر ) مفت میں خواہشمند حضرات اور خاص طورپر لڑکیوں کی شادیوں میں دے رہے ہیں ۔ آپ نے قرآن مجید کی جلد جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر کو بھی بطور تحفہ عنایت کی ۔ اس نسخہ کو حاصل کرنے کے خواہشمند جناب میر عظمت علی یا علی منصور مکان نمبر 10-1-128/1/Z/e دوسری منزل مانصاحب ٹینک سے حاصل کرسکتے ہیں یا فون نمبر 09059919928 پر ربط پیدا کرکے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

 

بانیٔ جامعہ نظامیہ کے اقوال
٭    خدا ایسے لوگوں سے محفوظ رکھے کہ اچھوں کے لباس میں آکر مکر پھیلاتے ہیں اور مسلمانوں کے دین و دنیا کو غارت کرتے ہیں۔                                 {مقاصدالاسلام}
٭    حدیث کو بلاوجہ رد کردینا یا اس سے انکار کرنا سوا، اس کے نہیں کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو دشمن بنالینا ہے۔ عیاذاباﷲ۔                          {الکلام المرفوع}
٭    حضرت غوث الثقلین رضی ا ﷲ عنہ کو اِس وقت بھی وہی سلطنت حاصل ہے جو زندگی میں تھی۔ {مقاصدالاسلام۔ ازقال شیخ الاسلام}
مرسلہ: سید عبیداﷲھاشمی

Top Stories

TOPPOPULARRECENT