Friday , October 20 2017
Home / دنیا / قرآن مجید کا قدیم نسخہ 80,000 ڈالرس میں نیلام

قرآن مجید کا قدیم نسخہ 80,000 ڈالرس میں نیلام

استنبول ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہر استنبول میں قرآن مجید کا ایک قدیم ترین اور نایاب نسخہ جو سلطنت عثمانیہ کے دور کا تقریباً 100 سال پرانا نسخہ ہے، کے نیلام (ہراج) میں 80,000 ڈالرس حاصل ہوئے۔ ترکی کے روزنامہ صباح کی خبر کے مطابق نیلام کا انعقاد استنبول کی ایک ہوٹل میں کیا گیا تھا۔ حسن صابری نامی ماہر خطاط نے قرآن مجید کو عربی کے خط ثلث میں تحریر کیا ہے جو 24 قیراط سونے کے پانی سے مزین ہے۔
تیل پلانٹ میںدھماکہ، چار ہلاک
میکسیکوسٹی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی میکسیکو میں تیل پلانٹ میں دھماکے سے تین ورکرس ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 58 ہے۔ کوئز کولکوز نای شہر میں واقع پچاریٹوز نامی تیل پلانٹ سے دھویں کے کثیف مرغولے اٹھتے دیکھے گئے جسے کئی کیلو میٹرس کی دوری سے دیکھا جاسکتا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 10 کیلو میٹر دور تک سنی گئی جس کے بعد آس پاس واقع تجارتی دفاتر اور اسکولس میں موجود افراد کا تخلیہ کروایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT