Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / قرآن صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے ہے

قرآن صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے ہے

بزم جوہر کے قرآنی مذاکرے سے مقررین کا خطاب
حیدرآباد 11 جون (پریس نوٹ) قرآن حکیم صرف مسلمانوں کیلئے نہیں ہے بلکہ ساری نوع انسانی کی فلاح و بہبود کیلئے ہے اور اللہ کے رسول ﷺ سارے عالم کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں۔ اللہ رب العالمین سارے عالم کا رب ہے۔ قرآن کے پیغام کو بلا لحاظ مذہب و فرقہ عام کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد نے 10 جون کو مسدوسی ہال مغل پورہ میں بزم جوہر کے سالانہ قرآنی مذاکرے سے اپنے صدارتی خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد صدر شعبہ سیاسیات و اسوسی ایٹ پروفیسر اُردو آرٹس کالج نے کہاکہ قرآن حق و باطل کے درمیان ایک کسوٹی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ اللہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ ساری نسل انسانی کا اللہ ہے۔ قرآن کا پیغام بھی ساری انسانیت کے لئے ہے۔ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور اس کے پیغام کو دنیا میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نادر المسدوسی نے قرآن حکیم کی مختلف آیات کا ترجمہ اور عام فہم انداز میں اس کی تفسیر بیان کی۔ ڈاکٹر راہی نے اپنے کلیدی نوٹ سے مذاکرہ کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید فرقان حمید برکات و حسنات اور فیضان الٰہی کا لامتناہی سرچشمہ ہے۔ آج سے روزانہ اور سمجھ کر پڑھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ابتداء میں حافظ و قاری زاہد ہریانوی نے قرأت و نعت کی سعادت حاصل کی۔ مذاکرے کے بعد جناب صادق نوید کی صدارت میں سالانہ طرحی حمدیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مشاعرے میں صادق نوید ، ڈاکٹر راہی، ڈاکٹر سلیم عابدی، ڈاکٹر نادر المسدوسی، ڈاکٹر فریدالدین صادق، جناب زعیم زمرہ ، زاہد ہریانوی، احمد قاسمی، انسپکٹر جہانگیر قیاس، یوسف روش، سید رضا منظور، روبینہ شبنم، بختیار نے کلام سنایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT