Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / قربانی کے جانوروں کی منتقلی کو یقینی بنانے کے اقدامات

قربانی کے جانوروں کی منتقلی کو یقینی بنانے کے اقدامات

حیدرآباد ۔21ستمبر ( پریس نوٹ ) ریاستی اقلیتی کمیشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے مقصد سے جانوروں کی منتقلی کے دوران عوام کے مختلف طبقات کے درمیان کسی تصادم یا کشیدگی کے انسداد کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں آج ایک اجلاس منعقد کیا ۔ ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدرنشین عابد رسول خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کمیشن کے ارکان پرسی اٹالیہ اور سردار سرجیت سنگھ کے علاوہ محکمہ جات افزائش حیوانات پولیس جی ایچ ایم سی اور قریش برادری کے نمائندوں نے حصہ لیا ۔  پولیس عہدیداروں نے کہا کہ حیدرآباد و سائبرآباد پولیس کمشنریٹس میں 14 ستمبر کو اجلاس منعقد کئے گئے اور حیدرآباد میں 22اور سائبرآباد میں 21 چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔   جانوروں کی منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے یا پولیس کے طور پر کام کرنے کی کوشش کرنے والے افراد یا تنظیموں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔ پولیس نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں مصروف مسلم اقلیت کو ہراسانی سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے ہیں ۔ کسی بھی شکایتیں کیلئے محکمہ افزائش حیوانات کے نوڈل آفیسر و ڈپٹی ڈائرکٹر مسٹر درگیا سے 9988932780  اور حیدرآباد پولیس کنٹرول روم سے 9490617100 یا 27852333پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT