Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / قرضدار کی دوکان میں ڈاکہ دو افراد گرفتار

قرضدار کی دوکان میں ڈاکہ دو افراد گرفتار

حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) قرض ادائیگی کیلئے قرض دار کی دوکان میں ڈاکہ ڈالنے والے دو افراد کو ایل بی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جبکہ اس ٹولی کے دیگر افراد مفرور بتائے گئے ۔ ڈی ایس پی ایل بی نگر مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ 27 سالہ رویندر ریڈی ساکن حیات نگر اور 28 سالہ یاکا سوامی ساکن ونستھلی پورم کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ مہیش کمار اور ایک شخص کرشنا فرار بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم میں سے 10 لاکھ روپئے اور دو سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شکایت گذار شخص سے تجارتی معاملت کے تحت رویندر ریڈی رقم باقی تھا اور اس کو قرض کے طور پر دیا تھا تاہم اس دوران وہ رقم ادا کرنے سے قاصر تھا اور شکایت گذار کے دباؤ سے پریشان تھا جس نے ایک منصوبہ تیار کرتے ہوئے پولیس میں شکایت گذار شخص کی دوکان کو لوٹ لیا ۔ پولیس مزید دو مفرور افراد کی تلاش میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT