Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / قرض دار کی ہراسانی سے دل برادشتہ لڑکی کی خودکشی

قرض دار کی ہراسانی سے دل برادشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) قرض دار کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ سری لتا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس لڑکی کے بھائی شنکر نے ایک شخص جگن سے 30 ہزار روپئے کا قرض لیا تھا اور اس قرض کی ادائیگی سے وہ پریشان تھا ۔ قرض دار کے خوف سے بھائی بہن نے اپنا مکان بھی بدل دیا اور میرپیٹ کے دوسرے علاقہ جلیل گوڑہ میں رہنے لگے تھے ۔ ٹی ایس نگر میں مکان خالی کرنے کی اطلاع کے بعد جگن نے ان کے نئے مکان کا پتہ حاصل کرلیا تھا اور اکثر شنکر کی غیر موجودگی میں اس کے مکان جایا کرتا تھا اور قرض کیلئے لڑکی پر دباؤ ڈال رہا تھا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جس کی پولیس ذرائع نے تصدیق نہیں کی تاہم مبینہ قرض دار مقروض شنکر کی بہن سری لتا کو اپنے قابو میں کرنا چاہتا تھا اور اس لڑکی کو اپنی حوس کا شکار بنانا چاہتا تھا ۔ لیکن لڑکی اس قرض دار کے ہاتھ نہیں لگی اور اس نے خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT