Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قرض سے دلبرداشتہ شوہر ، بیوی کی خودکشی

قرض سے دلبرداشتہ شوہر ، بیوی کی خودکشی

پرگی ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قرض کے بوجھ سے تنگ آکر شوہر اور بیوی نے خودکشی کرلی ، ضلع رنگاریڈی پرگی ڈیویژن کے کلچرلہ منڈل کلمنکلوا موضع میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کلچرلہ نے بتایا کل من کلو موضع کے رہنے والے وینکٹیا ( 60 سال ) اس کی بیوی انجما ( 50 سال ) دونوں نے جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ ان کو دو لڑکے ہیں ، دونوں نے قرض کے بوجھ سے گاؤں چھوڑ دیا حیدرآباد میں مزدوری کررہے تھے جس سے فصلوں میں نقصان کے بے مقروض ہوگیا تھا ۔ کلچرلہ پولیس کیس درج کر کے تحقیقات کررہی ہے ۔ شوہر بیوی کی فوت ہونے پر تلگودیشم لیڈر پی جندرایا ، بی جے پی لیڈرس اور دیگر لوگوں نے اظہار افسوس کیا ۔

TOPPOPULARRECENT