Monday , June 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

اوٹکور۔/14جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب وجئے کمار سب انسپکٹر پولیس اوٹکور نے بتایا کہ اوٹکور منڈل کے موضع کوتا پلی کے ایک کسان نے قرض ادائیگی سے مایوسی کے بعد زہر پی کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والے کسان کی 60 سالہ بھیم ریڈی کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ بھیم ریڈی کسان نے بینکوں اور خانگی اداروں سے 5 لاکھ روپئے بطور قرض حاصل کیا تھا عدم ادائیگیپر اس نے اقدام خودکشی کرلیا۔ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

آرٹ کالج کی منتقلی پر
ہائی کورٹ کا امتناع
کریم نگر۔/14جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کی اسمارٹ سٹی میں بدلنے کے سلسلہ میں شہر کے درمیان یعنی قلب شہر کے آرٹ کالج اسکول کو منتقل کئے جانے کے ضلع انتظامیہ کلکٹر کے احکامات پر عارضی طور پر روک لگادیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ آرٹ کالج کی منتقلی کو منسوخ کرنے کیلئے طلباء کی انجمنوں، عوامی مختلف انجمنیں، سیاسی پارٹیوں نے بھی عہدیداروں سے پرزور مطالبہ کیا اور راستہ روکو احتجاج، جلسے و جلوس پر بھی کوئی ردعمل نہ دکھائی دینے پر ہائی کورٹ سے رجوع ہونے پر فی الحال اسٹے مل چکا ہے۔ آرٹس کالج شیوارام کرشنا لکچرر، اے بی وی پی ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری جگدیش پرساد نے کالج کی منتقلی پر ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT