Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / قرض کے بہانے رقم ہڑپنے والا گرفتار

قرض کے بہانے رقم ہڑپنے والا گرفتار

حیدرآباد /10 اکٹوبر (سیاست نیوز ) قرض دلانے کا جھانسہ دیکر رقم ہڑپنے والے ایک دھوکہ باز 22 سالہ مرلی کو سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کمشنریٹ نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر سائبر کرائم محمد ریاض نے بتایا کہ مرلی جو ایک قرض جاری کرنے والی کمپنی میں ملازم اور لون ڈپارٹمنٹ میں ٹیم لیڈر نے 8 ماہ قبل ملازمت چھوڑدی تھی اور اس کمپنی میں ملازمت کے دوران رابطہ میں آئے افراد کو 3 لاکھ قرض دلانے کا جھانسہ دیکر ایک شکایت گذار سے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد رقم ہڑپ لی تھی ۔ سائبر کرائم پولیس نے ایک شکایت پر پرکاشم ریاست آندھراپردیش کے ساکن کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT