Sunday , June 25 2017
Home / جرائم و حادثات / قرض کے حصول میں دشواری پر خودکشی

قرض کے حصول میں دشواری پر خودکشی

حیدرآباد ۔ 10مئی ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے قرض کے حصول میں دشواری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس تکارام گیٹ کے مطابق 50سالہ جانیا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور اڈہ گڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے ایس سی کارپوریشن کے ذریعہ لون کیلئے درخواست دی تھی اور ایک لاکھ روپئے لون بھی اس شخص کو منظور ہوچکا تھا تاہم ڈینا بینک میں ایک لاکھ قرض کی رقم کیلئے 20ہزار روپئے جمع کرنا تھا اور اس رقم کا انتظام نہیں ہورہا تھا ۔ اس شخص نے دلبرداشتہ ہوکر بینک کے مبینہ رویہ  پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔
برقی شاک سے مزدور کی موت
حیدرآباد ۔ 10مئی ( سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28سالہ جیرسین جو پپال گوڑہ علاقہ کا ساکن میاں پور کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت کی پہلی منزل پر دیواروں پر پانی ڈال رہا تھا کہ اس دوران وہ برقی شاک کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT