قریشی کی شاندار بولنگ،محمود کلب کے خلاف چارمینار کو شکست

   

نواب منصورعلی خان پٹوڈی ٹی 20 ٹائیگر کپ

حیدرآباد۔حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی سرپرستی میں رواں نواب منصورعلی پٹوڈی ٹی20 ٹائیگرکپ میں جمنی فرینڈز کے آل راؤنڈرعبدالہ قریشی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔سکندرآباد نوابس کرکٹ کلب کے خلاف کھیلے گئے اس مقابلے میں جب حریف ٹیم کامیابی کیلئے مقررہ 20 اوورس میں 163/4 رنز کے ہمالیائی اسکورکا تعاقب کررہی تھی تب قریشی نے 4 اوورس میں ایک میڈن کے علاوہ صرف 13 رنز دیکر5 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا اور حریف ٹیم کو 72 رنزپر ڈھیر کرنے میںکلیدی رول ادا کیا ۔قبل ازیں کامیاب ٹیم نے کپتان اگروال کے ناٹ آوٹ 52 اور اوپنر وکٹ کیپربیٹسمین سائی ریڈی کے 50 رنز کی بدولت صرف 4 وکٹوں پر 163 کا بہتر اسکور بنایا۔ایک اور مقابلے میں چارمینار کرکٹ کلب کو محمود کرکٹ کلب کے خلاف کم اسکور کے سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی۔چارمینار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں صرف99 رنز اسکور کئے ۔جوابی اننگز میں محمود کرکٹ کلب نے شاندار شروعات کی تھی لیکن درمیانی اوورس میں وکٹوں کے زوال نے مقابلے کو سنسنی خیز موڑ میں لادیا تھا لیکن سید علی کے 21 رنز اور کپتان پال کے 29 رنز نے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔چارمینار کیلئے عمر رضوان محمد 17 رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔