Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / قزاقستان شامی بحران پر بات چیت کیلئے تیار

قزاقستان شامی بحران پر بات چیت کیلئے تیار

ماسکو، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قزاقستان آئندہ 23 جنوری کو دارالحکومت آستانہ میں شامی بحران مذاکرات کے انعقاد کے لئے مکمل تیار ہے ۔روسی خبررساں ایجنسی آر آئي اے نے قزاقستان کے وزیر خارجہ خیرۃ عبدالرحمانوف کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی ہے ۔ روس نے شامی صدربشار اسد کی فوج کے مشرقی حلب پر قبضہ کے بعد آستانہ میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی اپیل کی تھی ۔ روس شام کے صدر بشار الاسد کی سب سے طاقتور اتحادی ہے ۔آستانہ مذاکرات کی ترکی نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، امریکہ موجودہ سفارتی کوششوں میں راہ راست طور پر شامل نہیں ہے ۔ وہ گزشتہ سال امن مذاکرات کو شروع کرنے کی کوششوں میں ناکام رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT