Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / قزاقستان کے سابق وزیر اعظم کو دس سال قید کی سزا

قزاقستان کے سابق وزیر اعظم کو دس سال قید کی سزا

آستانہ 12 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قزاقستان میں سابق وزیر اعظم سیرک احمدوف کو دس سالقید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ملک میں یہ پہلا موقع ہے کہ سابق وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز کوئی شخص جیل کی سزا کاٹے گا ۔ صنعتی شہر کراگانڈا میں ایک عدالت نے احمدوف کو کرپشن سے متعلق چار الزامات میں خاطی قرار دیا تھا ۔ ان پر اقتدار کے بیجا استعمال کا بھی الزام تھا ۔ سرکاری ٹی وی نے 57 سالہ احمدوف کو خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دکھایا اور انہوں نے ملک کے صدر نور سلطان نذر بائیوف سے رحم کی درخواست بھی کی ہے۔
اس کیس میں مزید 17 ملزمین کو بھی سزا سنائی گئی لیکن یہ سزا کم ہے ۔ ان میں کراگاڈا کے سابق مئیر بھی شامل ہیں۔ تین ملزمین کو الزامات منسوبہ سے بری کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT