Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / قصائی کبھی مبلغ نہیں بن سکتے : وینکیا نائیڈو

قصائی کبھی مبلغ نہیں بن سکتے : وینکیا نائیڈو

کانگریس نے 100 مرتبہ صدر راج نافذ کیا : مرکزی وزیر کا جواب
نئی دہلی 25 اپریل ( سیاست ڈآٹ کام ) مرکزی وزیر اپرلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ قصائی کبھی مبلغ نہیں بن سکتے ۔ انہوں نے کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے یہ ریمارک کیا جس نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اترکھنڈ میں صدر راج نافذ کرتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ قصائی کبھی مبلغ نہیں بن سکتے ۔ کانگریس پارٹی نے اب تک 100 غیر کانگریسی حکومتوں کو بیدخل کیا ہے ۔ اس سلسلہ کا ای ایم ایس نمبودری پد حکومت سے آغاز ہوا تھا اور اس کیلئے دفعہ 356 کا استعمال کیا گیا ۔ قبل ازیں مسٹر وینکیا نائیڈو نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انحراف کی ماں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی مرکزی حکومت نے 1959 میں کیرالا میں پہلی جمہوری منتخبہ بائیں بازؤ کی ای ایم ایس نمبودری پد حکومت کو بیدخل کیا تھا جبکہ اس کو ایوان اسمبلی میں اکثریت حاصل تھی ۔ انہوں نے یہ ریمارک ایسے وقت میں کیا ہے جب کمیونسٹ جماعتوں نے اترکھنڈ کے سیاسی حالات پر کانگریس کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اترکھنڈ مسئلہ پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا شکار مودی حکومت نے انہیں جوابی حملوں کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ مثالیں دی جا رہی ہیںکہ کانگریس حکومتوں نے کب اور کونسی ریاستی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کردیا تھا ۔ حکومت کے حلقوں میں ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے یہ واضح کیا گیا کہ 1951 کے بعد سے ملک میں جملہ 111 مرتبہ ریاستوں میں صدر راج نافذ کیا گیا ہے اور کانگریس حکومتوں نے جملہ 91 مرتبہ ایسا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT