Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / قصوروار ٹھہرائے بغیر بھی ضبطی کے احکام جائز

قصوروار ٹھہرائے بغیر بھی ضبطی کے احکام جائز

نئی دہلی،14مئی(سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے یہ سہولت دی ہے کہ جنگلات کے جرائم سے متعلق مقدمے میں ملزم کو مکمل طورپر قصوروار ٹھہرائے بغیر بھی ضبطی کی کارروائی جائز ہے ۔جسٹس این وی رمن اور جسٹس پرفل چندر پنت کی بنچ نے مدھیہ پردیش حکومت بنام محترمہ کلو بائی معاملے میں گزشتہ دنوں ریاستی حکومت کی اپیل تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔بنچ کی جانب سے جسٹس رمن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جنگلات سے متعلق جرائم کے مقدموں میں آزادانہ طوپر ضبطی کی کارروائی کو مناسب نہیں کہا جاسکتا ۔عدالت نے 14صفحات کے اپنے فیصلے میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو خارج کردیا جس میں اس نے کہا تھا کہ جب تک ملزم کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوجاتا تب تک ضبطی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT