Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / قصوری کی کتاب کے رسم اجراء کیلئے کلکرنی کا دورۂ پاکستان

قصوری کی کتاب کے رسم اجراء کیلئے کلکرنی کا دورۂ پاکستان

ممبئی،30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرنشین مبصرین تحقیقی فائونڈیشن سدھیندر کلکرنی جن کے چہرے پر شیوسینکوں نے سابق وزیر خارجہ پاکستان خورشید محمود قصوری کی کتاب کے یہاں گزشتہ دنوں رسم اجراء کا اہتمام کرنے پر چہرے پر سیاہی پوت دی تھی، آئندہ ہفتہ کراچی کا دورہ کریں گے تاکہ اسی کتاب کے رسم اجراء میں شرکت کرسکیں۔ کلکرنی نے کہا کہ انہوں نے قصوری کا ان کی کتاب ’’ناتو عقاب نہ فاقتہ‘‘ کے کراچی میں 2 نومبر کو رسم اجراء کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے۔ کئی ممتاز پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کے ہمراہ کلکرنی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ کلکرنی نے کہا کہ انہیں رسم اجراء کیلئے پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT