Sunday , March 26 2017
Home / عرب دنیا / قطرایرویز کی دنیا کی طویل ترین فضائی خدمات

قطرایرویز کی دنیا کی طویل ترین فضائی خدمات

دوحہ ۔5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) قطرایرویز نے دنیا کی سب سے طویل کمرشیل خدمات کا آج باقاعدہ آغاز کیا ۔ افتتاحی پرواز نے دوحہ سے آکلینڈ کا سفر شروع کیا ہے ۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بوئنگ 777طیارہ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے مقامی وقت کے مطابق 5:02 بجے روانہ ہوا ۔ وہ دوسرے دن 7:30بجے نیوزی لینڈ میں لینڈنگ کرے گا ۔ یہ طیارہ 16گھنٹے اور 20منٹ کا سفر طئے کرتے ہوئے تقریباً 10 مختلف ٹائم زون ‘ پانچ ممالک کا احاطہ کرے گا اور 14,535کلومیٹر کا سفر طئے کرتے ہوئے آکلینڈ پہنچے گا ۔ یہ دنیا کی سب سے طویل ترین پیسنجر خدمات ہوگی ۔ طیارہ میں سوار مسافرین کی تعداد کے بارے میں کمپنی نے صراحت نہیں کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT