Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / قطرمیں مقیم ہندوستانیوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

قطرمیں مقیم ہندوستانیوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

دوبئی 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں قطر میں مقیم اپنے شہریوں سے کہاہے کہ وہ چوکس رہیں اور خلیجی ممالک کی جانب سے دوحہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلئے جانے کے بعد اپنے سفری منصوبہ پر نظرثانی کریں۔ سعودی عرب کے بشمول خلیجی ملکوںنے قطر پر دہشت گردی کی تائید کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پیر کے دن سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو منقطع کرلیا۔ اس کے علاوہ سفری رابطے بھی بند کردیئے ہیں۔ ان خلیجی ملکوں نے قطر پر دہشت گردی کی امداد کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ ہندوستان نے اپنے شہریوں کے لئے مشورہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ قطر میں قیام کے دوران چوکس رہیں اور وطن واپسی کا ارادہ ہے تو اس سلسلہ میں اپنے سفری منتظم سے ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT