Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / قطر اتھلیٹکس فیڈریشن کا الزامات پر قانونی کارروائی کا انتباہ

قطر اتھلیٹکس فیڈریشن کا الزامات پر قانونی کارروائی کا انتباہ

دوحہ ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قطر اتھلیٹکس فیڈریشن (کیو اے ایف) نے کہا ہے کہ وہ ایسے اخباری دعوؤں کے پیش نظر قانونی کارروائی پر غور کررہا ہے کہ اُس نے داغدار سابق صدر آئی اے اے ایف لامین دیاک کے فرزند کی سربراہی والی ایک کمپنی کو لگ بھگ 3.5 ملین ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔ اتوار کو جاری کردہ بیان میں کیو اے ایف نے مزید کہا کہ اسے اُس رقم کے تعلق سے کچھ علم نہیں اور نا ہی اُس کا کوئی رول ہے، جو مبینہ طور پر Oryx Qatar Sport Investments کی جانب سے Pamodzi Sports Consulting کمپنی کو ادا کی گئی۔ یہ الزامات اِس ماہ کے اوائل فرانسیسی اخبار Le Monde میں شائع ہوئے تھے۔ قطر نے اتھلیٹکس میں آئی اے اے ایف ورلڈ چمپئن شپس 2017ء کی میزبانی کیلئے بولیاں لگائے تھے لیکن ان مقابلوں کی میزبان لندن کے حصے میں آئی۔ تاہم 2019ء چمپئن شپس کیلئے قطر کی بولی کامیاب رہی۔ دوحہ میں ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپس خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جو 2022ء فٹبال ورلڈ کپ کا بھی ایک مرکز رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT