Monday , June 26 2017
Home / عرب دنیا / قطر امیر کویت کی مصالحتی کوششوں کو موقع دینے کو تیار

قطر امیر کویت کی مصالحتی کوششوں کو موقع دینے کو تیار

دوحہ ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر  کے  وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بعض پڑوسی عرب ملکوں کی جانب سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد ان کا ملک مصالحتی کوششوں کو موقع دینے کے لیے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ امیر قطر نے کویت کو علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک موقع دینے کی غرض سے اپنی تقریر موخر کردی ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے رات امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے فون پر گفتگو کی تھی اور اس کے بعد اپنی تقریر موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں شامل دو ممالک کویت اور اومان نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں۔قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ قطر امیر کویت شیخ صباح کو بحران کے فریقوں سے ابلاغ اور اس ایشو کو حل کرنے کا موقع دینا چاہتا ہے ‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT