Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / قطر اور پاکستان کے درمیان نئی بحری لائن

قطر اور پاکستان کے درمیان نئی بحری لائن

دوحہ ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قطر اور پاکستان کے درمیان نئے بحری لائن کھل گئی ہے۔قطر میں ’’قطر بندرگاہوں کی انتظامی کمپنی‘‘ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت دوحہ کی حامد بندرگاہ اور پاکستان کی کراچی بندرگاہ کے درمیان ہفتہ وار بحری سفروں کا آغاز کروا دیا گیا ہے اور اس نئی بحری لائن کے دائرہ کار میں 1200 کنٹینروں کے وزن کے ساتھ ایک کارگو بحری جہاز کراچی سے قطر کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ سفر ،حامد بندرگاہ کی بین الاقوامی و علاقائی اہمیت کو سامنے لانے کے لئے قطر وزارتِ رسل و رسائل و مواصلات کی کوششوں کے دائرہ کار میں شروع کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ قدم پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت کو بھی متحرک کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT