Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / قطر ایرویز کیلئے کیبن کریو کے انٹرویوز، 19 ستمبر کو حیدرآباد میں مقرر

قطر ایرویز کیلئے کیبن کریو کے انٹرویوز، 19 ستمبر کو حیدرآباد میں مقرر

حیدرآباد 9 ستمبر (سیاست نیوز) ہوائی سفر کی دنیا میں تیزی سے ترقی حاصل کرتے ہوئے اپنا مقام پیدا کرنے والی قطر ایرویز کی جانب سے حیدرآباد میں 19 ستمبر کو کیبن کریو (ایر ہوسٹس کی جائیدادوں) پر تقررات کے لئے انٹرویو منعقد کئے جارہے ہیں۔ 19 ستمبر کو کرائیڈنٹ ہوٹل ہائی ٹیک سٹی میں دوپہر 2 بجے تا رات 8 بجے انٹرویوز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ درخواست گذار لڑکیوں کی عمر کم از کم 21 سال ہونی چاہئے اور قد کے متعلق تفصیلات قطر ایرویز کی ویب سائیٹ qatarairways.com/careers پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ تعلیمی قابلیت کے لئے قطر ایرویز نے ہائی اسکول اور انگریزی بول چال میں مہارت شرط رکھی ہے۔ درخواست گذار اپنے بائیو ڈاٹا کے ساتھ دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے علاوہ ایک 4×6 فوٹو کے ہمراہ راست طور پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ اِن انٹرویوز کے دوران منتخب کئے جانے والے امیدواروں کو اگلے دن انٹرویو کے لئے طلب کیا جائے گا اور مذکورہ جائیدادوں پر تقررات سے قبل پیشہ کی ضروریات وغیرہ کے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔ قطر ایرویز کی جانب سے سابق میں بھی حیدرآباد میں انٹرویوز کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس سے سینکڑوں لڑکیوں نے استفادہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT