Monday , July 24 2017
Home / عرب دنیا / قطر بحران طویل ہوسکتا ہے : امارات وزیر

قطر بحران طویل ہوسکتا ہے : امارات وزیر

دوبئی ۔15 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی اماراتی سفارت کار نے یہ انتباہ دیا ہے کہ قطر اور اُس کے دیگر خلیجی پڑوسی ممالک کے درمیان جو تنازعہ پیدا ہوا ہے وہ مزید طوالت اختیار کرسکتا ہے ۔ یو اے ای کے وزیر برائے فارین ریلیشنز انور الغرغیشی نے کہاکہ یہ تمام ممالک ایک ایسی سمت پیشرفت کررہے ہیں جہاں اُن کے تنازعات طوالت اختیار کرسکتے ہیں کیونکہ اب تک کہ ان تنازعات کا کوئی سیاسی حل سامنے نہیں آیا ہے۔ انھوں نے ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ قطر کے خلاف سعودی ، یو اے ای ، بحرین اور مصر نے سفارتی محاذ آرائی اختیار کرلی ہے اور قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے جس کی وجہ سے کئی دیگر بحران پیدا ہوگئے ہیں جو راست طورپر مندرجہ بالا ممالک کی عوام پر اثرانداز ہورہے ہیں ۔ ایک ماہ کا عرصہ ہونے والا ہے لیکن اس بحران کی یکسوئی کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا ۔ حالیہ دنوں میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے خلیج کا دورہ کرتے ہوئے تمام عہدیداروں سے علحدہ علحدہ ملاقات کرتے ہوئے اس تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT