Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / قطر بحران : میرے دورہ مشرق وسطیٰ کی کامیابی : ٹرمپ

قطر بحران : میرے دورہ مشرق وسطیٰ کی کامیابی : ٹرمپ

۔50 عرب اور مسلم سربراہان سے ملاقات کی سب نے قطر کا حوالہ دیا تھا اور دوحہ تنہا ہوگیا

واشنگٹن ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے عرب ملکوں کے اقدام کی بھرپور تائید کرتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی کی ہولناکی اور وحشت کو ختم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ان کا حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ کامیاب ثابت ہورہا ہے، جس کے بہترین نتائج برآمد ہونے لگے اور قطر تنہا ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں مصر، بحرین اور  متحدہ عرب امارات نے قطر پر انتہاء پسندوں کو فنڈس فراہم کرنے اور انہیں پناہ دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ قطر کی جانب سے مصر کے اخوان المسلمین سے لیکر اسلامک اسٹیٹ (داعش) اور یمن میں ایران کے تائید یافتہ حوثیوں جیسے دہشت گرد گروپوں کی بھی مدد کی جارہی ہے۔ ٹرمپ نے سلسلہ وار ٹوئیٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورہ کے موقع پر میں نے کہا تھا کہ انتہاء پسند نظریہ کو کوئی فنڈس فراہم نہیں کرنا چاہئے۔ عرب قائدین نے (اس ضمن میں) قطر کی طرف اشارہ کیا تھا اور اب دیکھئے (قطر کا) کیا ہوا ہے‘‘۔ ایک اور ٹوئیٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’’سعودی عرب کا دورہ بہت اچھا ہوگا جہاں شاہ سلمان اور 50 مسلم ملکوں کے سربراہان سے ملاقات کے اب اچھے نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ انہوں (عرب اور مسلم) سربراہان نے کہا تھا کہ وہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو فنڈس فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور اس ضمن میں تمام سربراہان نے قطر کا تذکرہ کیا تھا۔ چنانچہ اب یہ دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT