Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / قطر دنیا کا امیرترین ملک ، آسٹریلیا 15 ویں مقام پر

قطر دنیا کا امیرترین ملک ، آسٹریلیا 15 ویں مقام پر

چین ، جاپان ، برطانیہ کو جگہ نہ مل سکی ، بیروزگاری کی شرح میںخطرناک اضافہ

دبئی۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)  عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈیٹا پر گلوبل فینانس میگزین نے فی کس آمدنی کے اعتبار سے دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سرفہرست ایک مسلم ملک ہے جبکہ سب سے نیچے آسٹریلیا جیسا ترقی یافتہ سمجھا جانے والا ملک ہے۔ عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈیٹا پر گلوبل فینانس میگزین کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی کو بنایا گیا ہے جس کے مطابق قطر 1 لاکھ 46 ہزار 11 ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ 94167 ڈالرز لگسمبرگ دوسرے،سنگاپور 84821 ڈالرز کے ساتھ تیسرے،برونائی دارالسلام 80335 ڈالرز سے چوتھے،کویت 71600 ڈالرز سے پانچویں، ناروے 67619 ڈالرز سے چھٹے،متحدہ عرب امارات 67201 ڈالرز کے ساتھ ساتویں، ہانگ کانگ 57676 ڈالرز آٹھویں، امریکہ 57045 ڈالرز سے نویں، سوئٹزرلینڈ 56815 ڈالرز سے دسویں، سعودی عرب 56253 ڈالرزکے ساتھ 11ویں، بحرین 52830 ڈالرز کے ساتھ 12ویں، نیدرلینڈ 48797 ڈالرز سے 13ویں، آئرلینڈ 48786 ڈالرز سے 14ویں جبکہ آسٹریلیا 48288 ڈالرز فی کس آمدنی کے ساتھ لسٹ میں سب آخر پر یعنی کہ 15ویں نمبر پر ہے۔ فی کس آمدنی کے حوالے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈیٹا پر گلوبل فینانس میگزین کی ٹاپ 10 فہرست میں دنیا بڑی معیشتیں سمجھی جانے والے ممالک چین،جاپان ،برطانیہ، فرانس وغیرہ جگہ نہیں بنا سکے۔ مجموعی طور پر دنیا میں بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور بڑی کارپوریشنز کی جانب سے زیادہ منافع کمانے کی ہوس بیروزگاروں کی فوج میں ہر سال اضافہ کرتی جا رہی ہے کیونکہ انسانوں کی جگہ مشینوں اور ربوٹس کو ترجیح دی جا رہی ہے۔امریکہ جیسے ملک میں جہاں بیروزگاری کی شرح سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 12 فیصد سے زیادہ ہے میں فارمز ،کارخانوں سے ضروری اشیا فروخت کرنے والے ریٹل اسٹوروں پر سیلف چیک کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور بڑی کارپوریشن کے تحت چلائے جانے سٹورز میں تقریبا 50 فیصد تک سیف چیک نظام نافذکر دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT