Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / قطر سے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی واپس لینے کا مطالبہ

قطر سے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی واپس لینے کا مطالبہ

ریاض ۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام ) مصری پارلیمنٹ نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ قطر سے2022 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے کر کسی اور عرب ملک کو دی جائے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزیر کھیل انجینیر محمد فرج عامر کے مطابق یہ مطالبہ نہ صرف مصر بلکہ بحرین، کویت ، الجزائر اواردن کی طرف سے بھی یہ سامنے آچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عرب اقوام اور فٹ بال کے شوقین دہشت گردی کے معاونت کار قطر کی میزبانی میں 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کے سخت مخالف ہیں۔یاد رہے سعودی عرب اور اس کے حلیف ممالک کی جانب سے قطر سے تعلقات منقطع کرلئے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT