Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / قطر سے ہمدردی پر امارات میں سخت سزا ؤں کا اعلان

قطر سے ہمدردی پر امارات میں سخت سزا ؤں کا اعلان

15 سال کی قید اور 5 لاکھ درہم کا جرمانہ بھی ممکن ، اٹارنی جنرل کی وارننگ
دبئی۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں قطر کی ہمدردی کرنے والوں کو ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے۔ پڑوسی خلیجی ممالک سے ہمدردی کرنے والوں کو 15 سال کی قید اور کم سے کم 500,000 لاکھ درہم کا جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ اٹارنی جنرل کونسلر ڈاکٹر حمد سیف الشمسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر کی دشمنی اور غیرذمہ دارانہ پالیسیوں کے خلاف متحدہ عرب امارات نے سخت ترین موقف اختیار کیا ہے۔ امارات کے اس موقف کی مخالفت یا قطر سے ہمدردی کا اظہار کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
موریطانیہ نے بھی قطر کیساتھ سفارتی تعلقات توڑلئے
نوآکشوت۔7جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک موریطانیہ نے منگل کو خلیجی ملک قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو توڑتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ ”دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے ”۔موریطانیہ مسلم ممالک کی تنظیم عرب لیگ کا رکن ہے ۔ملک کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایاکہ قطر کی پالیسیوں سے دہشت گرد تنظیموں کو حمایت مل رہی ہے اور وہ دہشت گرد نظریہ کو ہوا دے رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے عرب ممالک، یورپ اور دنیا بھر میں انسانی زندگی کو زبردست نقصان ہوا ہے ۔سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت دوسرے طاقتور عرب ممالک نے قطر کے ساتھ پیر کو سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قطر اسلامی دہشت گردی اور ایران کی حمایت کر رہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT