Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / قطر سے 23 ہندوستانی قیدی رہا

قطر سے 23 ہندوستانی قیدی رہا

دوحہ ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے حالیہ دنوں میں قطر کا دورہ کیا تھا جس کے بعد قطر نے خیرسگالی طور پر وہاں قید 23 ہندوستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔ مودی نے اپنے دورہ کے دوران قطر میں موجود ہندوستانی شہریوں کی فلاح و بہبود کا معاملہ قطری قیادت کے سامنے رکھا تھا۔ لہٰذا قطر کا عاجلانہ طور پر پذیرائی کرنا یقینا باعث مسرت ہے۔ مودی نے اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد التہانی سے اظہارتشکر کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی 23 قیدیوں کی رہائی یقینا ایک اچھا پیغام ہے۔ مودی کے دورہ کے موقع پر امیر قطر نے وعدہ کیا تھا کہ قطر میں موجود ہندوستانی برادری کی آبادی قابل لحاظ 6.3 لاکھ ہے۔ امیر قطر نے کہا تھا کہ تمام ہندوستانی شہریوں کی فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT