Sunday , October 22 2017
Home / عرب دنیا / قطر میں تنخواہوں کی آن لائن ادائیگی

قطر میں تنخواہوں کی آن لائن ادائیگی

دوبئی 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں خانگی اداروں میں برسرکار کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے لئے آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار متعارف کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف ممالک بشمول ہندوستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ورکرس استفادہ کرسکیں گے۔ قطر نیا ویج پروٹیکشن سسٹم (WPS) کے ذریعہ کم تنخواہ پانے والے ملازمین کی ادائیگیوں میں شفافیت کی عرصہ دراز سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ خصوصی طور پر تعمیراتی شعبوں میں شفافیت کا فقدان تھا۔ فروری 2015 ء میں قطر نے آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار متعارف کیا اور تمام خانگی کمپنیوں کو چھ ماہ کا وقت دیا تھا تاکہ وہ اس دوران نئے طریقہ کار سے خود کو ہم آہنگ کرسکیں تاہم اس کے بعد اس معاملہ کو نومبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ قطر کی جملہ آبادی 2.3 ملین ہے جن میں حیرت انگیز طور پر تارکین وطن کی تعداد دو ملین ہے۔ ملک کی آبادی میں ہندوستانی نژاد تارکین وطن کی تعداد 6.3 لاکھ ہے۔

TOPPOPULARRECENT