Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / قطر میں تیل پیداکرنے والے ممالک کی چوٹی کانفرنس‘ حد مقرر کرنے پر غور‘ایران غیرحاضر

قطر میں تیل پیداکرنے والے ممالک کی چوٹی کانفرنس‘ حد مقرر کرنے پر غور‘ایران غیرحاضر

دوحہ ۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) تیل ؎پیدا کرنے والے ممالک کا ایک اجلاس آج قطر میں منعقد ہوا تاکہ کم عالمی قیمتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیل کی پیداوار منجمد کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جائے لیکن ایران کالمحہ آخر کا فیصلہ کہ وہ اس چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیںکرے گا ۔ کسی بھی معاہدہ کے اثر کو کمزور کرسکتا ہے ۔ شرکت کرنے والوں میں وزیرتیل سعودی عرب علی النعیمی نے خاموشی سے ماضی میں جمع صحافیوں کو دوحہ کی ایک پُرتعیش ہوٹل میں چوٹی کانفرنس سے پہلے ہی قیام کا انتظام کیا ہے ۔ اُن کے علاوہ روس اور امریکہ بھی اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں ۔ تقریباً 15ممالک یعنی 73فیصد نمائندگی شریک ہوگی ۔ قطر کے وزیرصنعت و برقی توانائی محمد بن صالح السدا نے کہا کہ قبل ازیں ایک اچانک اجلاس فبروری میں منعقد کیا گیا تھا جس میں قطر ‘ روس ‘ سعودی عرب اور ونیزویلا نے شرکت کی تھی اور جنوری میں جتنا تیل پیدا کیا جاتا تھا اسی کو برقرار رکھنے اور اس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT