Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / قطر میں خام تیل کا اجلاس کسی فیصلے کے بغیر ختم

قطر میں خام تیل کا اجلاس کسی فیصلے کے بغیر ختم

دوحہ ۔ 18 پریل (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں خام تیل کے موضوع پر تیل پیداوار کنندہ ممالک کا اعلیٰ سطحی اجلاس کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوگیا کیونکہ ایران نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اور سعودی عرب کی دھمکی کے باوجود اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ یہ چوٹی کانفرنس تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے طلب کی تھی تاکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر پیداوار کو منجمد کردیا جائے لیکن ایران جس پر طویل مدت تک تحدیدات عائد تھیں، اپنی پیداوار میں اضافہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے اس چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT