Thursday , September 21 2017
Home / مضامین / قطر میں ’’سیاست‘‘ کو مجلس فروغ اردو ادب کا باوقار ایوارڈ

قطر میں ’’سیاست‘‘ کو مجلس فروغ اردو ادب کا باوقار ایوارڈ

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی قومی و ملی خدمات کی ستائش

مملکت قطر میں مجلس فروغ اردو ادب، اردو ادبا و شعرا کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر سال عالمی مشاعرہ اور ایوارڈ تقریب کا عظیم الشان پیمانے پر اہتمام کرتی ہے۔ اس مرتبہ مجلس فروغ اردو ادب نے اپنا 22 واں عالمی مشاعرہ اردو دنیا کی عظیم شخصیت احمد ندیم قاسمی کی یاد میں منعقد کیا۔ 27 اکتوبر کو اس مشاعرہ کا انعقاد ریڈیسن بلو دوحہ قطر میں عمل میں آیا۔ قطری وزارت تہذیب و ثقافت اور کھیل کود کی سرپرستی میں منعقدہ اس عالمی مشاعرہ میں ہندو پاک کے ممتاز شعراء نے شرکت کی۔ آپ کو بتادیں کہ مجلس فروغ اردو ادب نے جاریہ سال اپنی سلور جوبلی سالگرہ بھی منائی جو اردو دنیا کے لئے ایک اعزاز ہے۔ مجلس فروغ اردو ادب کی خوبی یہ ہے کہ اس کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی اہمیت دی جاتی ہے۔ اس مرتبہ مجلس فروغ اردو ادب نے سیاست اردو ویکلی (میڈل ایسٹ ایڈیشن) کو فروغ اردو کے لئے اس کی نمایاں خدمات کے لئے ایوارڈ عطا کیا۔ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نے وزارت داخلہ کے ممتاز مہمانوں کی موجودگی میں یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔ اس موقع پر بالی ووڈ کے نغمہ نگار و مشہور شاعر جاوید اختر، ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی اور مجلس فروغ اردو ادب کے عہدہ داران بھی موجود تھے۔ مشاعرہ میں پاکستان کے امجد اسلام امجد اور ہندوستان سے جاوید اختر کو 20 ویں عالمی اردو ادب ایوارڈس عطا کئے گئے۔ ان دونوں ادبی شخصیتوں کا مجلس کی ایک جیوری نے انتخاب کیا تھا۔ مملکت قطر میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن بالخصوص اردو داں حضرات روزنامہ سیاست اور ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی قومی و ملی خدمات کی ستائش کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT