Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / قطر میں غیرقطری شہریوں کیلئے مستقل رہائشی پرمٹ

قطر میں غیرقطری شہریوں کیلئے مستقل رہائشی پرمٹ

کابینہ میں مسودہ بل منظور
تمام حقوق حاصل ہوں گے
ویزا اسپانسر شپ موقف میں تبدیلی

دوبئی ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قطر کی کابینہ نے آج ایک بل کے مسودہ کو قانونی شکل دے دی جس کے ذریعہ بعض غیرقطری شہریوں کو بھی قطر کی مستقل شہریت عطا کئے جانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ اس طرح اب قطر نے اپنے ویزا اسپانسر شپ کے موقف میں تبدیلی کی ہے۔ اسی دوران توانائی کی دولت سے مالامال قطر نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی پرمٹس ایسی قطری خواتین کے بچوں کو جاری کئے جائیں گے جنہوں نے غیرقطری مردوں سے شادی کی ہے یا ایسے لوگوں کو عطا کی جائے گی جنہوں نے ملک کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے یا پھر ایسے لوگ جو غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ جس طرح مختلف عرب ممالک میں یہ چلن ہے بالکل اسی طرح قطری بچہ کی شہریت بھی بچہ کے والد کی شہریت کی بنیاد پر تفویض کی جاتی ہے۔ رہائشی پرمٹ بردار کو بھی قطری شہریوں کے مماثل املاک کی خریداری اور مالکانہ حقوق، تعلیمی نظام سے استفادہ اور ہیلتھ کیئر خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ قطر میں غیرقطری آبادی مقامی آبادی سے تجاوز کرچکی ہے جن کے پاس مقررہ میعاد کے رہائشی پرمٹ ہوتے ہیں جنہیں ان کے آجرین اسپانسر کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT