Friday , September 22 2017
Home / دنیا / قطر میں ہندوستانی برادری نے یوم آزادی منایا

قطر میں ہندوستانی برادری نے یوم آزادی منایا

دوحہ۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں کل ہندوستانی برادری نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کی 69 ویں سالگرہ منائی۔ ہندوستانی ثقافتی مرکز پر سفیر سنجے ارورہ نے ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر ہندوستانی نژاد افراد کا کثیر ہجوم تھا۔ ہندوستانی اسکولس میں کئی تقاریب منعقد کی گئیں۔ ہندوستان میں اپنی ایک گھنٹہ طویل تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح ہمارے ملک کو کھا رہا ہے۔ انہوں نے قوم سے وعدہ کیا کہ وہ اسے کرپشن سے چھٹکارا دلادیں گے۔ پورے ملک سے کرپشن کا صفایہ کردیں گے اور اس کا آغاز بالائی سطح سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے اتنے برسوں بعد بھی 18500 دیہات برقی سربراہی سے محروم ہیں۔ انہوں نے تمام ریاستوں اور دلچسپی رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ دیہاتوں کو برقی سربراہی نظام سے ایک ہزار دن کے اندر مربوط کردیں۔ قطر میں شانتی نکیتن ہندوستانی اسکول کے صدر کے سی عبدالطیف نے ترنگا لہرایا اور پرنسپال ڈاکٹر شبھاش نایر نے حاضرین سے خطاب کیا۔ ایم ای ایس انڈین اسکول میں اس موقع پر روایتی مسرت کا عالم دیکھا گیا۔ گورننگ باڈی کے کارگذار صدر اسلام احمد نے ترنگا لہرایا اور اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پرنسپال ڈاکٹر محمد ہارون خان نے مخاطب کیا۔ طلبہ، ان کے والدین، ارکان عملہ اور گورننگ باڈی کے ارکان کثیر تعداد میں شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT