Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / قطر میں ہندوستانی شہریوں کا تحفظ

قطر میں ہندوستانی شہریوں کا تحفظ

وزیر خارجہ کی یقین دہانی ، مودی کو امیر قطر کا مکتوب حوالے
نئی دہلی ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قطر نے ہندوستان کو 6.3 لاکھ ہندوستانی شہریوں کے تحفظ کی طمانیت دی جب کہ اس خلیجی ملک کا سعودی عرب اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بحران جاری ہے ۔ وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے قطر کے ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے دوران یہ معاملہ اٹھایا ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی اور امیر قطر کا مکتوب حوالے کیا ۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے علحدہ ملاقات کرتے ہوئے سیکوریٹی اور دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ وزارت امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر موصوف نے ہندوستانی تارکین وطن کی حفاظت اور ان کی بہبود کا تیقن دیا ۔ انہوں نے قطر میں نئے لیبر قوانین سے بھی واقف کرایا ۔ جس سے تارکین وطن کو فائدہ ہوگا ۔ وفود سطح کی بات چیت میں عبدالرحمن آل ثانی نے ہندوستان کو یقین دہانی کرائی کہ ایل این جی کی سربراہی جاری رہے گی ۔ انہوں نے خلیج میں اس وقت جاری بحران اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی واقف کرایا ۔ ہندوستان نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ خطہ میں امن اور سلامتی کا خواہاں ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT