Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / قطر ’ناکہ بندی‘ کا شکار نہیں: سعودی عرب

قطر ’ناکہ بندی‘ کا شکار نہیں: سعودی عرب

واشنگٹن ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزیر خارجہ عادل ال زبیر نے آج زور دیا کہ سعودی عرب نے قطر کی ’’ناکہ بندی‘‘ نہیں کی ہے حالانکہ سرحد بند کی گئی اور اپنی فضائی حدود سے دوحہ کے طیاروں کو دور کردیا ہے۔ قطر کی سعودی عرب کے ساتھ سرحد اس کی واحد زمینی سرحد ہے، اور سعودی، بحرینی اور اماراتی فضائی حدود کو قطر ایرویز جٹ طیاروں کیلئے بند کردینے سے اس کی معمول کی راہوں میں خلل پڑا ہے۔ لیکن ال زبیر جو امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ بات چیت کیلئے واشنگٹن میں ہیں اور جنھوں نے گزشتہ ہفتے تحدیدات میں ’’نرمی لانے‘‘ کی اپیل کی تھی، اُن کا ادعا ہے کہ یہ واجبی اقدام ہے۔ زبیر میڈیا کیلئے ٹیلرسن کے ساتھ نمودار ہوئے اور کہا کہ قطر کی ناکہ بندی نہیں ہوئی ہے۔ قطر اپنی سرگرمیوں کیلئے آزاد ہے۔ بندرگاہیں کھلی ہیں، ایرپورٹس کھلے ہیں۔ ’’ہم نے یہ کیا ہے کہ انھیں ہمارے فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا ہے، اور یہ ہمارا مقتدراعلیٰ حق ہے۔ سعودیہ نے صرف قطری ایرویز کیلئے تحدید عائد کی ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT