Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / قطر کم از کم 6 نکات تسلیم کرے : سعودی عرب

قطر کم از کم 6 نکات تسلیم کرے : سعودی عرب

اقوام متحدہ ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خلیج کے چار ممالک جنہوں نے قطر کے ساتھ روابط منقطع کرلئے ہیں، کہا ہیکہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے معاملہ میں 6 اصولوں کی پاسداری اور مخصوص اقدامات کے سلسلہ میں بات چیت کے ذریعہ جاریہ بحران کو حل کیا جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ نمائندوں کے ایک گروپ کو بتایا کہ چار ممالک سعودی عرب، یو اے ای، مصر اور بحرین کا یہ موقف ہیکہ قطر کو ان 6 اصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے جن پر 5 جولائی کو قاہرہ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ قطر بھی اس موقف کی تائید کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر کیلئے یہ 6 شرائط قبول کرنا بالکل آسان ہے ۔ المعلمی نے کہا کہ تشدد کو اکسانے کا عمل روکنا انتہائی ضروری ہے اور الجزیرہ چینل کو بند کرنا زیادہ ضروری نہیں۔ ابتداء میں ان چار ممالک نے 13 نکات رکھے تھے۔

TOPPOPULARRECENT