Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / قطر کو کوالیفائنگ ایونٹ میںشرکت کی اجازت

قطر کو کوالیفائنگ ایونٹ میںشرکت کی اجازت

ہانگ کانگ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) قطر کی فٹ بال ٹیم کو ایشیائی فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) نے 2022 ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے ۔سال 2022 فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ہونے کی وجہ سے قطر کو ٹورنمنٹ کے فائنل میں خود ہی داخلہ ملنے کے باوجود اے ایف سی نے اسے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ابتدائی میچ کھیلنے کی اجازت دی ہے ۔ موجودہ نظام کے تحت ایشیائی کوالیفائنگ ایونٹ سے 12 ٹیمیں2022 ورلڈ کپ کے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے علاوہ انہیں ایشیائی کپ میں بھی داخلہ مل جائے گا۔ اے ایف سی نے کہا کہ متعلقہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے زیرغور تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قطر ان راؤنڈ میں آگے بڑھتا ہے تو اسے 2022 کے آخری مرحلے کے کوالیفائنگ میچوں میں بھی کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔ اے ایف سی نے ساتھ ہی کہا کہ وہ خلیجی ممالک کے فٹ بال اسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مقابلوں کی نشریات سے متعلق حقوق کے لئے بھی کام کرے گا۔روس میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچوں اور ایشین چیمپئنز لیگ کے نشریات میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہونے کے سلسلے میں بھی وہ ان ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے ۔اے ایف سی نے اگلے سال سے ایشیائی چیمپئنز لیگ کی انعامی رقم میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT