Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / قطر کیخلاف نئی پابندیاں، خلیجی بحران مزید سنگین

قطر کیخلاف نئی پابندیاں، خلیجی بحران مزید سنگین

دبئی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشت گردی کے تناظر میں قطر کے ساتھ مبینہ تعلقات کے شبے پر مزید 9 افراد اور 9 ہی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔متعلقہ کمپنیوں اور اشخاص کے ناموں کو اس فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، جس میں پابندی کے زمرے میں آنے والوں کے نام درج ہیں۔ اس خبر کی تصدیق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کر دی ہے۔ نئے ناموں میں لیبیا، یمن اور قطر سے تعلق رکھنے والے افراد و کمپنیاں شامل ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ چند متاثرہ افراد نے مبینہ طور پر شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ جیسے جہادی گروہوں کی مالی معاونت کی جبکہ چند دیگر نے القاعدہ کے ساتھ تعاون کیا۔ تاحال اس پیش رفت پر قطر کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT