Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / قطر کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کا ٹرمپ کا اعلان

قطر کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کا ٹرمپ کا اعلان

President Donald Trump listens as Treasury Secretary Steve Mnuchin speaks at the Treasury Department in Washington, Friday, April 21, 2017. (AP Photo/Alex Brandon)

دوحہ: 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اعتماد ظاہر کیا کہ قطر کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رہیں گے اور امریکی فضائی فوجی اڈے کو اس ملک سے منتقل کرنے کے امکان کو مسترد کردیا حالانکہ سعودی زیر قیادت گروپ کی جانب سے بائیکاٹ جاری ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے زمینی، بحری، فضائی بائیکاٹ پانچ جون سے نافذ العمل کیا ہے۔ قطر میں امریکہ کا ایک فضائی فوجی اڈہ بھی قائم ہے جس میں مرکزی کمان اور تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں لیکن یہ کہتے ہوئے کہ 10 ممالک فوجی اڈہ کی تعمیر کے لئے آمادہ ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں موجودہ فوجی اڈہ کے سلسلہ میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔ سی بی این نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار ہیں گے اور موجودہ فوجی اڈہ کے سلسلہ میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کبھی تخلیہ کرنا پڑے تو ہمیں 10 ممالک دستیاب رہیں گے جہاں نیا فوجی اڈہ تعمیر کیا جاسکے گا اور اس کے اخراجات وہی برداشت کریں گے۔ عرب ممالک نے فیصلہ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ سے قطر کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اس وقت سے ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پر کئی پیغامات شائع کئے ہیں جن میں اس اقدام کی تائید کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ پہلے ہی سے بنیاد پرست نظریہ کو مالیہ فراہم کرنے کے کئی نتائج بھگت رہا ہے۔ سعودی کے ساتھ امریکہ کی بات چیت جاری ہے اور امریکہ نے دہشت گردی کے لئے مالیہ کی فراہمی بند کرنے پر زور دیا ہے۔ قطر دہشت گردی کے لئے مالیہ فراہم کرنے کے سلسلہ میں بدنام ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کے دن ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دولت مند ممالک دہشت گردی کے لئے مالیہ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ مئی میں سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا اولین غیر ملکی دورہ تھا۔ انہوں نے سعودی عرب کے فرمانرواں اور دیگر مسلم قائدین سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اپنے دو روزہ دورہ میں ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک ارب دس کروڑ امریکی ڈالر مالیتی ہتھیاروں کا معاہدہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ امریکہ اور قطر نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جو F15 لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری کا تھا جس کی مالیت 12 ارب امریکی ڈالر ہے۔ منگل کے دن ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور تنازعہ کی یکسوئی کے لئے کوشش پر تبادلہ خیال کیا۔ الجزیرہ خبررساں ادارہ کے بموجب مخالف قطر چاروں ممالک نے 13 مطالبات کئے ہیں، قطر نے تمام الزامات کی تردید کردی اور کہا کہ مطالبات غیر حقیقی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT