Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / قطر کے شہریوں کو عمرہ اور جج کے دوران سعودی عرب میں سہولتیں فراہم

قطر کے شہریوں کو عمرہ اور جج کے دوران سعودی عرب میں سہولتیں فراہم

جدہ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ قطری عازمین حج ، معتمرین اور قطر میں مقیمین کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں تمام تر سہولیات پیش کرے گی۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “قطری برادران کی جانب سے عمرہ ادا کرنے کی شدید خواہش کو پورا کرنے کے واسطے وزارت حج و عمرہ اس امر کو باور کراتی ہے کہ یہ لوگ کسی بھی فضائی کمپنی کے ذریعے کسی بھی وقت عمرہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ قطری شہری جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کے ذریعے آ سکتے ہیں”۔سعودی وازرت کے مطابق جہاں تک فریضہ حج ادا کرنے کا تعلق ہے تو قطری شہری اور قطر میں مقیم افراد جن کے پاس حج پرمٹ ہے اور وہ حج کے الکٹرونک روٹ میں رجسٹرڈ ہیں.. وہ حکومت قطر کی جانب سے منتخب کردہ دیگر فضائی پروازوں کے ذریعے آ سکتے ہیں جن کمپنیوں کی منظوری سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دی گئی ہو”۔وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ رواں سال قطر سے تمام حجاج فضائی راستے سے آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT