Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / قطر کے موقف میں نرمی کویت کا دعویٰ

قطر کے موقف میں نرمی کویت کا دعویٰ

دوبئی / دوحہ ۔ /11 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر ان خلیجی ممالک کی تشویش پر غور کرنے کیلئے آمادہ ہے جنہوں نے سفارتی اور معاشی روابط منقطع کرلئے ہیں ۔ کویت نے آج یہ بات بتائی جو بدترین علاقائی بحران کو حل کرنے میں ثالثی کا رول ادا کررہا ہے ۔ کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد ال صباح کے حوالے سے بتایا کہ قطر کو دیگر ممالک کی تشویش سے واقف کرایا گیا اور وہ سکیورٹی و استحکام کے پیش نظر ان امور پر غور کرنے کیلئے تیار ہے ۔ یو اے ای کے وزیر امور خارجہ نے کویت کے اس موقف پر ٹوئٹ کیا کہ اگر ایسا ہو تو یہ مثبت اقدام ہوگا ۔

خلیجی شہریوں کو قطر کی سہولت
اس دوران قطر نے واضح کیا ہے کہ جاری بحران کے باوجود قطر میں خلیجی ممالک کے شہری قیام کرسکتے ہیں ۔ سرکاری میڈیا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی و معاشی روابط منقطع ہونے کے باوجود خلیجی ممالک کے شہریوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ اس سے یہاں رہنے والے عوام کو کافی راحت ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT