Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ خاتون سارقہ گرفتار

قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ خاتون سارقہ گرفتار

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس نے ایک خاتون سارقہ کو گرفتار کرلیا ہے جس نے مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے قیمتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا ۔ انسپکٹر مائیلاردیوپلی مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے 23 سالہ کیتاوت ٹگنا کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ سامان ضبط کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اس خاتون نے جو بابل ریڈی نگر علاقہ کے ساکن سرینو کی بیوی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ یعنی 30 نومبر کو بابل ریڈی نگر علاقہ کے ایک مکان سے سرقہ کیا تھا ۔ شکایت گذارش کے دروازہ کے قریب کنجی موجود تھی جس کی مدد سے اس نے دروازہ کھولا اور الماری سے ایک طلائی چین اور چاندی کے کڑوں کا سرقہ کرلیا ۔ جس کی مالیت تقریباً 45 ہزار بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT