Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کی واردات

قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کی واردات

کوڑنگل ۔ 9 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سن سٹی کالونی میں گذشتہ شب ڈکیتی کی واردات پیش آئی ۔ متاثرین کی بتائی ہوئی تفصیلات کی بموجب مستقر کوڑنگل میں سن سٹی کالونی سے وابستہ وڈلا وینکٹ راؤ اپنے افراد خاندان کے ساتھ موسم گرما کی وجہ گھر کی چھت پر کولر لگاتے ہوئے محوآرام تھے ۔ گزشتہ تین روز سے مکان کو مقفل کرتے ہوئے گھر کی چھت پر آرام کرنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو گزشتہ روز رات 2 بجے قفل شکنی کرتے ہوئے مکان میں داخل ہو کر الماری کھول کر اس میں موجود آٹھ ہزار روپئے نقد اور دو تولے سونا لیکر چلتے بنے ۔ گھر کی چھت پر محو خواب وینکٹ راملو کے ماموں نے نیند سے بیدار ہو کر ڈھائی بجے شب نیچے اُتر کر دیکھا کہ مکان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔  اتنے میں تمام لوگ بیدار ہوگئے ۔  پولیس اسٹیشن سے ربط پیدا کرنے پر سرکل انسپکٹر مسٹر سرینواس ریڈی کے علاوہ پٹرولنگ کرنے والے کانسٹبلس نے موقع پر پہنچ کر حالات سے آگہی حاصل کی ۔ سب انسپکٹر پولیس داسرو نے موقع معائنہ کیا ۔ وینکٹ راملو کی درخواست پر کیس درج رجسٹر کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT