Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قفل شکنی کے ذریعہ طلائی زیورات اور رقم کا سرقہ

قفل شکنی کے ذریعہ طلائی زیورات اور رقم کا سرقہ

نظام آباد:26؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شہر نظام آباد کے IV ٹائون علاقہ میں بینک کالونی میں سارقوں نے مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے ساڑھے سات تولہ سونا اور 45 ہزار روپئے نقد لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد روڈ پر واقع بینک کالونی کمیونٹی ہال کے روبرو مقیم گنگا رائو 19؍ مئی کے روز سنگاریڈی میں مقیم اپنی دختر کے پاس گئے ہوئے تھے اور ان کی بیوی نرمل گئی ہوئی تھی ۔ ان کی بیوی دو دن قبل نرمل سے نظام آباد پہنچ کر دیکھا تو مکان کی قفل شکنی کی ہوئی تھی اور گھر میں داخل ہوکر دیکھا تو الماری کھلی ہوئی تھی ۔ سارقوں نے الماری کی قفل شکنی کی اور الماری میں موجود 45 ہزار اور طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے ۔ سارقوں نے مکان کے تمام رومس کی چھان بین کی اور سامان کو بکھر دیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس IVٹائون مدھو ، سرکل انسپکٹر سبھاش چندر بوس مقام حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیااور کلوز ٹیم کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ سارقوں نے جب IVٹائون کے علاقہ میں اکسائز کانسٹیبل محمد پاشاہ کے مکان کی بھی قفل شکنی کی اور ان کے پاس سے 18 ہزار روپئے نقد 2تولہ سونا لیکر فرار ہوگئے ۔ محمد پاشاہ ولیمہ کی تقریب میں گئے ہوئے تھے ۔ رات دیر گئے مکان پہنچ کر دیکھا تو الماری کی قفل شکنی کی ہوئی تھی ۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی سارقو ں نے پاشاہ کے مکان میں کھڑکی کے ذریعہ پائپ میں موجود 5 ہزار روپئے کا سرقہ کیا تھا پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT